26 مئی 2014 - 10:38
ایران افریقی ممالک کو اہمیت دیتا ہے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ موجودہ ایرانی حکومت افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور سفارتی تعلقات میں توسیع چاہتی ہے ۔

ابنا: تہران میں اتوار کو افریقی اتحاد یونین کے قیام کی 51 ویں سالگرہ پر منعقد تقریب میں جواد ظريف نے مشہور افریقی لیڈروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بر اعظم افریقہ میں آزادی اور انصاف کے قیام میں ان کی بے نظیر شراکت کی سراہنا کی ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے دنیا کے کچھ علاقوں میں نئی شکل میں موجود تعصب اور نسل پرستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی ۔ انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے نائجیريا میں سرگرم تكفيري گروپ بوکو حرام کی طرف سے کئے گئے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ بوکو حرام سال 2009 سے نائجیريا کے مختلف علاقوں میں متعدد حملے کر چکا ہے اور اس نے ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

.....

/169